ہانیہ عامر کا 'باربی ڈول' فوٹو شوٹ
Webdesk
|
30 Sep 2024
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا نیا فوٹو شوٹ کروایا ہے جس میں مداحوں کے ساتھ شوبز شخصیات نے بھی انکی تعریف کی ہے۔
ہانیہ عامر نے گلابی رنگ کے لباس میں یہ فوٹو شوٹ کروایا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہانیہ عامر کا فوٹو شوٹ کسی پروجیکٹ کا حصہ ہے یا پھر انہوں نے پرائیوٹ تصاویر بنوائی ہیں۔
ہانیہ عامر نے تصاویر سوشل میڈیا پر کیں تو ہر ایک انکی تعریف اور خوبصورتی کے گن گاتے نظر آیا۔
کبھی میں کبھی تم کی معصوم چہرے کی حامل چلبلی اداکارہ کو مداحوں نے باربی ڈول قرار دیا جبکہ ماہرہ خان، مایا علی، منال، انوشے اشرف، نادیہ علی سمیت دیگر نے انکی تعریف بھی کی۔
اسکے علاؤہ سرحد پار سے بھی ہانیہ عامر کی تصاویر پر مداحوں نے تبصرے کیے اور ان کی تعریف میں کلمات لکھے۔
Comments
0 comment