ہانیہ عامر نے اُن کی غیر اخلاقی ویڈیوز پھیلانے والے کو ڈھونڈ نکالا
Webdesk
|
6 Sep 2024
کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اْن کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے کر وائرل کرنے والے بھارتی انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈھونڈ نکالا۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی چند ڈیپ فیک بولڈ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، مذکورہ ویڈیوز آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی تھیں، ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کا چہرہ ہانیہ عامر سے ملتا جْلتا تھا، جس کے بعد مداح یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ یہ ویڈیو اداکارہ کی ہیں۔
نازیبا ویڈیوز کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ مذکورہ ویڈیوز اْن کی نہیں بلکہ جعلی ہیں۔اس وضاحتی بیان کے بعد، ہانیہ عامر نے وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ڈھونڈ نکالا جو اداکارہ کی ڈیپ فیک ویڈیوز بناکر شیئر کررہا تھا۔
ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں 'انوریت سندھو' نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے فالوورز کی تعداد 22 ہزار 400 تھی جبکہ یہ اکاؤنٹ بھارتی شہری کی جانب سے بنایا گیا۔
مذکورہ بھارتی اکاؤنٹ پر 100 سے زائد پوسٹس کی گئیں جن میں زیادہ تر ہانیہ عامر کی ہی ڈیپ فیک ویڈیوز شامل تھیں۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے اس اکاؤنٹ نے بلاک کردیا ہے لیکن کیا آپ سب اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کرسکتے ہیں؟
ہانیہ عامر کے کہنے پر مداحوں کی بڑی تعداد نے مذکورہ بھارتی اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا، اداکارہ اور اْن کے مداحوں کے فوری ایکشن پر بھارتی صارف نے اپنے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے 'کور سندھو' کیا۔
بھارتی صارف نے متعدد بار رپورٹ کیے جانے کے بعد اکاؤنٹ سے محروم ہونے سے پچنے کے لیے اس اکاؤنٹ کا نام ایک بار پھر تبدیل کرکے 'سندھو کور' کیا۔
Comments
0 comment