7 hours ago
خلیل قمر ہنی ٹریب کیس، آمنہ عروج جو کررہی ہیں وہ کوئی بہادر ہی خاتون کرسکتی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
Webdesk
|
13 Jan 2025
معروف مصنف اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج اور ایک ماہ میں لاہورہائیکورٹ کاکیس کاٹرائل ایک ماہ میں مکمل کرنےکا حکم دیا۔
عدالت نے شریک ملزم یاسر کی ضمانت منظور کرلی۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم،جسٹس اسجدجاویدگھرال پرمشتمل بینچ نےسماعت کی۔
جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ ستمبر سے درخواست ضمانت زیرالتواہے، آپ نے کافی وقت لیا، قانون کا غلط استعمال کرنا ٹرینڈ بن چکا ہے، ملزمہ آمنہ عروج کیا کرتی ہے۔
ملزمہ کے وکیل نے بتایا کہ آمنہ عروج پراپرٹی کا کام کرتی اور پروموشنل ویڈیوزبناتی ہے، ملزمہ یہ تسلیم کررہی ہےکہ وہ ویڈیوبناناجانتی ہے، اتنے بڑے شہر میں اکیلا رہ کرپراپرٹی کا کام کرنا کوئی بہادر خاتون ہی ایساکرسکتی ہے۔
جسٹس عالیہ منیر نے کہا کہ اگر آمنہ عروج کوبلیک میل کیاجارہاتھا تو وہ خاموش نہ رہتی، کبھی آپ کہتے ہیں کہ آمنہ شوبز سے منسلک ہے ، کیا اس نے کسی ڈرامے میں کام کیا، کبھی آپ کہتےہیں آمنہ عروج پروموشنل ویڈیوزبناتی ہے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ خلیل الرحمان قمر کو اغوا کر کے ننکانہ صاحب تک لیجانے تک ساتھ رہی، ٹرائل کورٹ میں چالان جمع اور فرد جرم عائد ہو چکی، گواہوں کےبیانات قلمبند ہورہےہیں۔
Comments
0 comment