کنسرٹ میں رنگ ریلیاں منانے والے سی ای او نے استعفی دے دیا

کنسرٹ میں رنگ ریلیاں منانے والے سی ای او نے استعفی دے دیا

کمپنی کا تحقیقات جاری رکھنے کا اعلان، قواعد کی خلاف ورزی پر کارروائی کا عندیہ
کنسرٹ میں رنگ ریلیاں منانے والے سی ای او نے استعفی دے دیا

ویب ڈیسک

|

20 Jul 2025

5 روز قبل کنسرٹ کے دوران اپنی آفس کی مینیجر کے ساتھ رنگ ریلیاں مناتے ہوئے پکڑے جانے والے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایسٹرونومر‘ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اینڈٰ بائرن نے ملازمت چھوڑ دی اور استعفی دے دیا ہے۔

نیویارک میں قائم کمپنی ایسٹرونومر نے لنکڈ اِن پر جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے جو واقعہ ہوا وہ کمپنی کے اصول، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے اور ذمہ داران اس پر جواب دہی کررہے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ اینڈی بائرن نے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے، تاہم کمپنی اس سے پہلے ہی واقعے کی تحقیقات شروع کرچکی تھی۔

کمپنی نے مزید کہا کہ شریک بانی اور چیف پراڈکٹ آفیسر پیٹ ڈی جوی کو عبوری سی ای او مقرر کیا گیا تھا، وہ بدستور اسی عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔ 

واضح رہے کہ امریکی ریاست میساچوسٹس کے علاقے فاکسبورو میں کولڈ پلے بینڈ کے کنسرٹ میں سی ای او اور ایچ آر ہیڈ کی رنگ ریلیاں مناتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

کیمرے نے جیسے ہی دونوں کو فوکس کیا تو وہ پریشان ہوئے اور اپنا منہ چھپانے لگے، خاتون نے ہاتھوں سے منہ کو چھپایا اور گھوم گئیں تھیں جبکہ سی ای او کیمرے سے بچنے کیلیے نیچے بیٹھ گئے تھے۔

اس موقع پر کولڈ پلے کے گلوکار کرس مارٹن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اوہ اوہ، کیا؟ یا تو ان کا معاشقہ چل رہا ہے یا وہ بہت شرمیلے ہیں۔ اسکرین پر دونوں کے آتے ہی شائقین نے بہت شور مچایا جبکہ اس کے بعد انٹرنیٹ پر ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح سے وائرل ہوئی۔ْ

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!