کراچی مخالف بیان، صبا قمر نے ناقدین سے کیا کہا ؟

کراچی مخالف بیان، صبا قمر نے ناقدین سے کیا کہا ؟

صبا قمر ایک حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں
کراچی مخالف بیان، صبا قمر نے ناقدین سے کیا کہا ؟

Webdesk

|

30 Oct 2025

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے کراچی مخالف بیان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

صبا قمر ایک حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں، اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کراچی منتقل ہونے سے متعلق سوال پر ایسا تبصرہ کیا جس نے شائقین کو ناراض کر دیا۔

انٹرویو کے دوران جب صبا قمر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی کراچی منتقل ہونے کا سوچیں گی تو انہوں نے فورا کہا، استغفراللہ۔اداکارہ کے اس جملے پر کراچی کے رہائشیوں اور مداحوں نے برہمی کا اظہار کیا، بہت سے افراد نے ان سے معافی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ اس شہر کے بارے میں منفی بات کر رہی ہیں جہاں وہ خود کام کرتی ہیں۔

مسلسل تنقید کے بعد صبا قمر نے ردِعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر وضاحت پیش کردی۔ انہوں نے لکھا، بریکنگ نیوز: میرے بھی احساسات ہیں اور آرا ہیں، حیران کن ہے ناں! لیکن ان شہ سرخیوں کے علاوہ درحقیقت میرے پاس پورے کرنے کیلئے کام ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ عفت عمر نے بھی صبا قمر کی حمایت کی اور کہاکہ کسی کو زبردستی کسی شہر سے محبت پر مجبور کیوں کیا جائے؟ کراچی گندا ہے۔

صبا قمر کے بیان اور عفت عمر کی حمایت کے بعد سوشل میڈیا پر بحث مزید شدت اختیار کر گئی، کچھ صارفین ان کی رائے کو ذاتی پسند و ناپسند قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے کراچی کے خلاف تعصب سمجھ رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!