کیا آپ LGBTQ کی سپورٹر ہیں؟ بشری انصاری تنقید کی زد میں آگئیں

کیا آپ LGBTQ کی سپورٹر ہیں؟ بشری انصاری تنقید کی زد میں آگئیں

گزشتہ سال بشری انصاری کو بھارتی ویب سیریز اور بِگ پنجابی فیملی میں اداکاری کرتے دیکھا گیا تھا۔
کیا آپ LGBTQ کی سپورٹر ہیں؟ بشری انصاری تنقید کی زد میں آگئیں

Webdesk

|

20 May 2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری ادکارہ بشری انصاری ایل جی بی ٹی کیو  ایجنڈے کو پروموٹ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

 گزشتہ سال بشری انصاری کو بھارتی ویب سیریز اور بِگ پنجابی فیملی میں اداکاری کرتے دیکھا گیا تھا۔

سیریز کی اس وقت آئی ایم بی ڈی پر نو عشاریہ دو ریٹنگ ہے، حال ہی میں ویب سیریز کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں بشری انصاری کے ڈائیلاگ نے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولہ کردیا۔

وائرل ڈائیلاگ میں بشری انصاری ایک لڑکی جو ایک ٹرانس جینڈر ہے اور کھانا بنا رہی ہیں،اس سے مخاطب ہوتی ہیں، اور کہتی ہیں کہ ایسے لوگوں کیلئے 'they یا them جیسے الفاظ کا استعمال کرو۔

 اس ڈائیلاگ نے اداکارہ کے مداحوں میں غم و غصے کی لہر پیدا کردی۔ کسی نے کہا کہ وہ  ایسے ڈائیلاگز بول کر ایل جی بی ٹی کیو پراپگنڈے کی حمایت کررہی ہیں جو اسلامی اقدار کے منافی ہیں ۔

صارفین انہیں مشورہ دیتے دکھائی دے رہے ہیں کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اس قسم کے پراجیکٹس کرنے سے انکار کردیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!