کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار
آفتاب مہمند
|
17 Dec 2024
چترال: کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار چترموس(چاؤموس) جوش و خروش کے ساتھ کیلاش وادی میں جاری ہے جس میں مقامی افراد بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔
محکمہ سیاحت کے مطابق یہ تہوار کیلاش کی تینوں وادیوں رمبور، بریر اور بمبوریت میں منایا جا رہا ہے۔ جس کے دوران مختلف مذہبی رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔
فیسٹیول میں شارا بیرایک کی رسم ادا کی گئی جبکہ گندم سے بکری، مارخور، دنبے اور مختلف جانوروں کے مجسمے تیار کئے گئے۔
کیلاش قبیلے کے تاریخی اور ثقافتی چاؤموس تہوار میں بون فائر کا تہوار بھی منایا گیا۔ فیسٹیول میں بچے اور بچیاں اپنے چھوٹی چھوٹی پتیاں اٹھائے گانا گاتے اور مختلف رسمیں ادا کیں۔
چاؤموس فیسٹیول میں شیشائو، منڈاہیک اور شارا بیرایک سمیت مختلف رسومات ادا کی گئیں۔ آپس میں پیار و محبت بانٹنے، امن کا پیغام دینے اور اتحاد کیلئے پھل، سبزیاں اور خشک میوجات تقسیم کئے گئے۔
سیاحتی اتھارٹی کے ڈی جی تاشفین حیدر نے بتایا کہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا پولیس کے جوان فیسٹیول کے دوران سیاحوں کو ہرقسم سہولیات فراہم کررہے ہیں اور لواری ٹنل اور کیلاش کو جانے والے راستوں پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاح جانے سے قبل ٹورازم ہیلپ لائن 1422 سے ہرقسم کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں، یہ تہوار موسم سرما کیلئے خوشی اور امن کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
Comments
0 comment