’اللہ کو کیا جواب دوں گی‘ : ہانیہ عامر کو خوف خدا ستانے لگا

’اللہ کو کیا جواب دوں گی‘ : ہانیہ عامر کو خوف خدا ستانے لگا

ہانیہ عامر کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو، اپنی شہرت سے خوفزدہ
’اللہ کو کیا جواب دوں گی‘ : ہانیہ عامر کو خوف خدا ستانے لگا

ویب ڈیسک

|

28 May 2024

معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی شہرت سے خوفزدہ ہوگئی ہیں اور انہیں اب خوف خدا ستانے لگا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کے ساتھ ذہنی صحت کے مسائل شیئر کرنے کی وجہ بتائی۔

انہوں نے کہا کہ ’’چیلنجز کے باوجود عوامی سطح پر جانے کیوجہ یہ ہے کہ میں خود بھی اُسی مرحلے سے گزروں جس سے دوسرے لوگ گزرتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ وہ جانیں کہ اس بیماری علاج دستیاب ہے اور اس کے بارے میں بات کرنا ایک ایسا معاشرتی ممنوع تھا‘۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ مجھے اس بات کا بھی احساس ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دوں گی، میں نے اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور خوب پیسہ کمایا، میں سمجھتی ہوں یہ جواب میرے دینے کا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اللہ مجھ سے پوچھے کہ جو کچھ میں نے تمہیں دیا ہے اس کا تم نے کیا کیا اور میرے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا۔ 

اداکارہ نے کہا کہ میرا مقصد اپنے کام کے ذریعے لوگوں میں مثبت رجحان اور اثرات کو پھیلانا ہے تاکہ وہ خوش ہوں، لوگ ذہنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں لیکن اس بارے میں ہمیشہ میں نے بات کی ہے۔ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے کہ ذہنی بیماریوں کا بھی علاج موجود ہے۔

ہانیہ عامر نے پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!