لائبہ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

لائبہ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے نکاح کے اعلان کے ساتھ ہی دعائے خیر کی تصاویر شیئر کر دیں۔
لائبہ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

Webdesk

|

28 Jan 2026

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ لائبہ خان کی شادی کی تقریبات دعائے خیر کی تقریب کے ساتھ شروع ہو گئیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے نکاح کے اعلان کے ساتھ ہی دعائے خیر کی تصاویر شیئر کر دیں۔ اس تقریب کے لیے لائبہ خان نے ہلکے موو پنک رنگ کا نفیس فل لینتھ انارکلی لباس زیب تن کیا، جس پر باریک سنہری اور ٹِلہ کا کام کیا گیا تھا۔

ڈرامہ سیریل مہرہ کی اداکارہ نے اپنے دلہن کے روپ کو خوبصورت سنہری روایتی موتیوں کے لاکٹ، جھومر اور جھمکوں سے مکمل کیا، جبکہ بالوں کو کھلے گھنگھریالے انداز میں رکھا۔

اس سے قبل انہوں نے اپنے نکاح کا بھی اعلان کیا تھا، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق ان کا نکاح بابرکت شہر مدینہ منورہ میں ہوا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!