6 hours ago
معاذ صفدر کی بہن کی امتحان میں نقل، ویڈیو پر گھر والوں کا مؤقف

ویب ڈیسک
|
25 Apr 2025
پاکستان کے معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کی بہن کی امتحان میں نقل کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی، جسے ٹیچر نے شیئر کیا ہے۔
یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بہن کو اسکول کی ایک استانی نے نہ صرف امتحان کے دوران نقل پر مجبور کیا بلکہ اس دوران اس کی خفیہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کر دی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں معاز صفدر کی بہن کو امتحان کے دوران موبائل فون سے جوابات نقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں لڑکی کو کلاس کے اگلی صف میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
معاز صفدر کے مطابق، یہ ویڈیو ان کی بہن کی استانی نے خفیہ طور پر بنائی اور بعد ازاں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ امتحان کے دوران جب سب طلبہ نقل کر رہے تھے، تو وہ خالی ہاتھ تھی۔ اساتذہ نے وقت کی کمی کا کہہ کر اسے بھی نقل پر مجبور کیا، یہاں تک کہ اسے موبائل فون بھی خود فراہم کیا گیا۔
معاز صفدر کی بہن نے اپنے والدین کو بتایا کہ "سب بچے نوٹس اور موبائل سے نقل کر رہے تھے، میرے پاس کچھ نہیں تھا۔ ٹیچر نے کہا وقت کم ہے، موبائل دیا اور بولا جو بھی لکھا ہے لکھ لو۔ بعد میں اسی نے ویڈیو وائرل کر دی تاکہ مجھے بدنام کیا جا سکے۔"
والدین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو منصوبہ بندی کے تحت بنائی گئی تاکہ ان کی بیٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔
ان کے مطابق، نقل عموماً خفیہ طریقے سے کی جاتی ہے، لیکن یہاں ان کی بیٹی کو زبردستی نمایاں طور پر نقل کرنے پر مجبور کیا گیا۔
Comments
0 comment