معروف اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

معروف اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

اداکارہ کے شوہر کو کروڑوں روپے خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے
معروف اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک

|

8 Mar 2025

ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای او اور معروف ماڈل نادیہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کو 54 کروڑ روپے کی خردبرد کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

معروف ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان پر بینک الفلاح سیکورٹیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت کے بعد تحقیقات کی گئی، جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق، ملزم کارپوریٹ فنانشل فراڈ کے ذریعے کمپنی کے فنڈز کی خردبرد میں ملوث پایا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 80 ملین روپے کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا۔

اس کے علاوہ، ملزم نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے 654 ملین روپے غیر قانونی طور پر حاصل کیے اور کمپنی کے فنڈز سے انہیں ہائی مارک اپ کے ساتھ ادائیگی کی۔

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزم کو سابق سی ایف او فیصل شیخ اور امتیاز احمد نے فراڈ میں سہولیات فراہم کیں۔ ایف آئی اے کی کارروائی کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ معاملہ کارپوریٹ سیکٹر میں مالی بدعنوانی کی ایک بڑی مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!