معروف کمپنی کے سی ای او ایچ آر سربراہ کے ساتھ رنگ ریلیاں مناتے ہوئے پکڑے گئے

معروف کمپنی کے سی ای او ایچ آر سربراہ کے ساتھ رنگ ریلیاں مناتے ہوئے پکڑے گئے

یہ منظر تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا اور سوشل میڈیا پر صارفین نے اس پر میمز کی بھرمار کردی
معروف کمپنی کے سی ای او ایچ آر سربراہ کے ساتھ رنگ ریلیاں مناتے ہوئے پکڑے گئے

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2025

معروف امریکی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر میوزک کنسرٹ کے دوران خاتون ملازمہ کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے کیمرے کی آنکھ سے پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی آسٹرونومر کے سی ای او اینڈی بائرن اس وقت تنازع کی زد میں آگئے جب کولڈ پلے کے ایک کنسرٹ کے دوران بڑی اسکرین پر انہیں اپنی کمپنی کی ایچ آر چیف کے ساتھ قریبی لمحات میں دیکھا گیا۔

کنسرٹ کے دوران اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر اینڈی بائرن اور ایچ آر چیف کے درمیان قربت کا لمحہ دکھایا گیا، جس نے نہ صرف شائقین بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ہنگامہ برپا کردیا۔ چونکہ اینڈی بائرن شادی شدہ ہیں، اس لیے یہ واقعہ ان کی ذاتی زندگی اور کمپنی کی ساکھ کے حوالے سے سوالات اٹھا رہا ہے۔

آسٹرونومر، ایک ڈیٹا انجینئرنگ کمپنی ہے جو Apache Airflow جیسے ٹولز کے استعمال کو آسان بناتی ہے۔ اس واقعے نے کمپنی کے کارپوریٹ کلچر اور قیادت پر بحث چھیڑ دی ہے۔

فی الحال نہ تو اینڈی بائرن اور نہ ہی آسٹرونومر کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری کیا گیا ہے۔ تاہم، سوشل میڈیا پر اس واقعے سے متعلق میمز اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!