6 hours ago
معروف ٹک ٹاکر کو اداکارہ وفا عامر کے خلاف جھوٹی باتیں پھیلانے پر دو سال قید

Webdesk
|
14 Sep 2025
قاہرہ: مصر کی الاسکندریہ عدالت نے ٹک ٹاکر مروہ یسریٰ کو جھوٹے الزامات اور منفی پروپیگنڈے پر دو سال قید کی سزا سنا دی۔
عرب میڈیا کے مطابق وفا عامر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مروہ یسری نے سوشل میڈیا پر بے بنیاد دعوے کیے جن سے ان کی ساکھ اور شہرت کو شدید نقصان پہنچا۔
سماعت کے دوران مروہ یسریٰ نے تسلیم کیا کہ اس نے اداکارہ پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا کہ وہ انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ہیں اور انہی کے باعث فٹبالر ابراہیم شیکا کی موت واقع ہوئی۔
تاہم بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ الزمالک کلب کے کھلاڑی ابراہیم شیکا دراصل کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور اپریل 2025 میں 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ملزمہ کے مطابق اسے یہ جھوٹی معلومات اسکندریہ میں مقیم ایک شخص نے فراہم کی تھیں جسے عرف عام میں "بیک بکس" کہا جاتا ہے۔
فیصلے کے بعد وفا عامر نے فیس بک پر ایک پیغام میں عدالت اور وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment