معروف ٹک ٹاکر نے اسلام قبول کر کے شادی شدہ شخص نے نکاح کرلیا

ویب ڈیسک
|
6 Feb 2025
سندھ کے ضلع تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان ہندو خاتون نے اسلام قبول کر کے ایک مسلمان شخص سے شادی کر لی، جس کی خبر میڈیا میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، بھگوانتی بھیل نے پیر کے روز اسلام قبول کیا اور اپنا نیا نام صائمہ اسلام رکھ لیا۔ ان کے ساتھ ان کے قریبی دوست صدام بجیر بھی موجود تھے، جو نہ صرف ان کے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مدد کرتے تھے بلکہ ان کے گلوکاری کے شوق میں بھی ان کا ساتھ دیتے تھے۔
اسلام قبول کرنے کی تقریب سندھ کے علاقے سمارو میں معروف عالمِ دین عمر جان سرہندی کی زیرِ نگرانی ہوئی، جہاں بھگوانتی نے باضابطہ طور پر اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام رکھا۔
رپورٹس کے مطابق، صدام بجیر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کے تین بچے ہیں۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی دوسری شادی سے خوش ہیں اور اب اپنے گاؤں واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
یہ شادی اور قبولِ اسلام کا فیصلہ صدام بجیر کے خاندان کے لیے حیران کن تھا، کیونکہ ان کے اہلِ خانہ بھگوانتی بھیل کی بھرپور حمایت میں تھے۔
دوسری جانب، سائمہ اسلام کے اپنے اہلِ خانہ نے اس فیصلے کے بعد ان سے قطع تعلق کر لیا اور خبر کے پھیلنے کے بعد خود کو اس معاملے سے علیحدہ کر لیا۔
یہ واقعہ تھرپارکر اور سندھ بھر میں سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، اور صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment