'مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں'

'مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں'

ممی چکرورتی نے خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا تھا، لیکن اب انہیں سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔
'مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں'

Webdesk

|

21 Aug 2024

ممبئی:  بھارتی اداکارہ و سیاستدان ممی چکرورتی کو کولکتہ میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے حق میں آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممی چکرورتی نے خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا تھا، لیکن اب انہیں سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

ممی چکرورتی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اداکارہ و سیاستدان نے دیگر فنکاروں بشمول ردھی سین، ارندم سل اور مدھومیتا سرکار کے ساتھ 14 اگست کی رات کو ہونے والے واقعے کے خلاف کولکتہ میں منعقدہ احتجاج میں حصہ لیا تھا۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ملنے والے دھمکی آمیز پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔

کولکتہ اور مغربی بنگال کے کئی بڑے اضلاع میں خواتین نے دیر رات سڑکوں پر احتجاجی ریلیاں نکالیں اور آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں مقتولہ ڈاکٹر کیلیے انصاف کا مطالبہ کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!