ملائیشیا جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے اہم معلومات

ملائیشیا جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے اہم معلومات

پاکستانیوں کو 6 ماہ کا ویزہ جاری کیا جاتا ہے
ملائیشیا جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے اہم معلومات

ویب ڈیسک

|

8 Oct 2024

ملائیشیا جانے کا ارادہ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو مخصوص ضوابط پر عمل کرنا ہوگا،انہیں الیکٹرانک ویزا (ای ویزا) کے لیے درخواست دینے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

 ملائیشیا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے، جو اپنے خوبصورت ساحلوں، بارش کے جنگلات اور تاریخی مقامات کے لیے جانا جاتا ہے۔

 پاکستانی شہریوں کے لیے ملائیشیا کا ای ویزا

 پاکستانی شہری، دیگر اہل غیر ملکی شہریوں کے ساتھ ملائیشیا کے ای ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جس کی معیاد جاری ہونے کی تاریخ سے چھ ماہ کی ہے۔  

 ملائیشیا کے ای ویزا کے لیے درکار دستاویزات:

 ایک غیر ایکسپائرڈ پاکستانی پاسپورٹ

 پاکستانی پاسپورٹ کے بائیوگرافیکل پیج کی ڈیجیٹل کاپی۔

 درخواست گزار کی حالیہ پاسپورٹ سائز کی تصویر

 رہائش کا ثبوت (ہوٹل بکنگ وغیرہ)

 سفر کی مدت کے لیے فنڈز کا ثبوت۔

 دورے کے بعد واپسی کا ٹکٹ۔

 پاکستانیوں کے لیے ملائیشیا ای ویزا فیس:

 ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ (تقریباً PKR 1,272) ہے۔

 105 رنگٹ کی اضافی ویزا پروسیسنگ فیس لاگو ہوتی ہے۔

 ویزا اور پروسیسنگ فیس کی ادائیگی ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!