ماں بننے کے بعد زارا نور عباس میں کیا تبدیلی آئی؟

ماں بننے کے بعد زارا نور عباس میں کیا تبدیلی آئی؟

بیٹی کی پیدائش کے بعد وقت کی پابندی اور پہلے سے تیاری کرلیتی ہوں، اداکارہ
ماں بننے کے بعد زارا نور عباس میں کیا تبدیلی آئی؟

ویب ڈیسک

|

30 May 2024

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے ماں بننے کے بعد اپنے اندر آنے والی تبدیلیوں کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں زارا نور عباس نے کہا کہ ماں بننے کے بعد سے انکا غصہ ختم ہوگیا جبکہ ان میں ہمدردی کے جذبات بھی بہت بڑھ گئے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کی نظر میں اپنی ماں کی قدر مزید بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ اب وقت کی پابندی کرتی ہیں اور اگر کسی جگہ جانا ہوتو ساری تیاری مکمل کرلیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی پرورش کرنا انسان وقت کے ساتھ ساتھ ہی سیکھتا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹی ایک بااخلاق اور ہمدرد انسان بنے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!