15 hours ago
منزہ عارف کا لڑکیوں کو جلد بچے پیدا کرنے کا مشورہ

Webdesk
|
10 Aug 2025
کراچی : سینئر اداکارہ منزہ عارف نے شادی کے بندھن میں بندھنے والے نئے شادی شدہ جوڑوں کو جلد بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمر ڈھلنے کے بعد بچے پیدا کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں، جن سے نوجوان بے خبر ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے خواتین میں ہونے والی طبی پیچیدگیوں، ماہواری بند ہوجانے کے عمل (مینوپاز)کے بعد ہونے والے مسائل اور شادی شدہ جوڑوں کے رویوں پر بھی بات کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی دادی اور والدہ کا تعلق اس زمانے سے تھا جب ہر کسی کو خالص غذا دستیاب ہوتی تھی، وہ خالص غذا کھاتے تھے لیکن ان اور نئی نسل کا تعلق ایسے دور سے ہے جب غذا خالص نہیں رہی۔
ان کے مطابق وہ بھی بچپن میں دودھ پینے اور دوسری خالص غذائیں کھانے سے گریز کرتی تھیں لیکن والدہ انہیں ڈانٹ کر بھی خالص غذائیں کھلاتی تھیں لیکن اب نئی نسل کی غذائی پسند بالکل مختلف ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی نسل ڈرنکس اور تیار شدہ غذاوں پر زیادہ انحصار کرنے لگی ہے، جس وجہ سے طبی پیچیدگیاں بھی ہوتی ہیں۔
Comments
0 comment