6 hours ago
امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 برس کی عمر میں چل بسیں
اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کے ترجمان کی جانب سے کی گئی ہے۔
Webdesk
|
17 Aug 2026
نیویارک: فلم آئس پرنسس سے شہرت پانے والی امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کے ترجمان کی جانب سے کی گئی ہے۔
ہیڈن پنیٹیئر اور اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ (MichelleTrachtenberg) نے 2005 کی معروف ڈزنی فلم آئس پرنسس میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔
اس سے قبل اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ گزشتہ سال فروری میں 39 برس کی عمر میں انتقال کرچکی ہیں۔
اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے، ان کے مداح ان کی بے وقت موت پر افسردہ ہیں۔
خیال رہے کہ ہیڈن پنیٹیئر امریکی ٹی وی سیریز کے علاوہ مختلف فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
Comments
0 comment