2 hours ago
مس یونیورس رنراپ ماڈل جیلین چھاتی کے سرطان میں مبتلا
Webdesk
|
28 Jan 2026
نیویارک : سابق مس یونیورس امیدوار اور ٹی وی میزبان جیلین الواریز نے انکشاف کیا ہے کہ صرف 33 برس کی عمر میں بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کا سامنا کر رہی ہوں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف شوبز شخصیت نے یہ انکشاف انسٹاگرام پر کیا اور بتایا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد ان کی زندگی یکسر بدل چکی ہے۔
ماڈل جیلین نے بتایا کہ ابتدا میں ہی اپنی علامات کو سنجیدگی سے نہ لینے پر افسوس ہے اور خواتین کو مشورہ دوں گی کہ اس غلطی سے بچیں۔
انھوں نے مزید لکھا کہ وہ اس مشکل مرحلے سے اپنے پروردگار پر کامل یقین، مضبوط ایمان اور پرسکون دل کے ساتھ کاٹ رہی ہیں۔
جیلین نے بتایا کہ زندگی میں ایک لمحہ ایسا آتا ہے جب آپ موت کا سامنا کرتے ہیں اور کہتے ہیں۔ ابھی نہیں، میرے ساتھ نہیں اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ اپنی اصل طاقت اور حوصلہ دریافت کرتے ہیں۔
جیلین نے ایک ٹی وی پروگرام میں بھی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے خود اپنی چھاتی میں گلٹی محسوس ہوئی تھی مگر ابتدا میں اسے نظرانداز کر دیا تھا لیکن کچھ عرصے بعد وہ بڑھ چکی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ جس پر مجھے تشویش ہوئی اور جب طبی معائنہ کروایا تو بریسٹ کینسر کی تصدیق ہوگئی اور اب علاج جاری ہے۔ماڈل جیلین نے یہ بھی بتایا کہ میرے خاندان میں کینسر کا مرض نسل در نسل ہے اس لیے مجھے ابتدا میں ہی خبردار ہوجانا چاہیئے تھا۔
Comments
0 comment