4 hours ago
مولانا شیرانی نے 92 برس کی عمر میں شادی کرلی
مولانا کی شادی گلگت بلتستان کی خاتون سے ہوئی ہے

ویب ڈیسک
|
22 Oct 2025
اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے نکاح کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 92 مولانا محمد خان شیرانی نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ نکاح کیا اور انتہائی سادہ شادی کی تقریب کا انعقاد کیا۔
اطلاعات کے مطابق شیرانی کی شادی کی سادہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔
مولانا محمد خان شیرانی کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد علما ، معزز شخصیات نے شادی پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین کو مبارک باد پیش کی۔ تاہم مولانا محمد خان شیرانی کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
۔
Comments
0 comment