میرا جنازہ تھیٹر سے نکالا جائے، مصری اداکارہ کی وصیت پر تنازع کھڑا ہوگیا
Webdesk
|
4 Jul 2024
مصر کی معروف اداکارہ سلوی محمد علی نے ایک انوکھی وصیت کرکے طوفان کھڑا کردیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ مرنے کے بعد میری لاش کو پہلے تھیٹر سے نکالاجائے ۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے نیشنل تھیٹر سے منسلک سلوی محمد علی نے ایک انٹرویو کے دوران عجیب خواہش ظاہر کی۔
سلوی محمد علی نے دوران انٹرویو وصیت کی کہ میری لاش کو پہلے تھیٹر سے نکالاجائے اور اس کے بعد نمازہ جنازہ کیلئے مسجد منتقل کیا جائے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ نیشنل تھیٹر سے ہی میں نے اپنی اداکاری کا خواب مکمل کیا، اس تھیٹر سے میری کئی کامیابیاں جڑی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مجھے نیشنل تھیٹر بہت پسند ہے۔
مصری اداکارہ کی وصیت نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کردیا ہے،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
Comments
0 comment