امیتابھ بچن کی نقل اتارنے والے مشہور کامیڈین چل بسے

امیتابھ بچن کی نقل اتارنے والے مشہور کامیڈین چل بسے

فیروز خان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا
امیتابھ بچن کی نقل اتارنے والے مشہور کامیڈین چل بسے

Webdesk

|

24 May 2024

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن کی نقل اتارنے والے مشہور کامیڈین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فیروز خان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا جس کی تصدیق ان کی قریبی دوست کی جانب سے کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیروز خان ریاست اترپردیش کے شہر بدان میں کافی عرصے سے رہائش پزیر تھے اور وہیں مختلف شوز کر کے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے تھے۔

فیروز خان نے 15 سال کی عمر میں پہلی بار امیتابھ بچن کی نقل اتاری تھی جو عوام میں بے حد مقبول ہوئی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے بیشتر فلموں اور ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔

رپورٹس کے مطابق فیروز خان نے آخری پرفارمنس 4 مئی 2024 کو دی تھی جہاں انہوں نے امیتابھ بچن جیسا لباس زیب تن کرکے ان کی نقل اتاری تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!