امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، مقامی اسپتال میں داخل
Webdesk
|
15 Mar 2024
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار امیتابھ بچن کو طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار امیتابھ بچن کو جمعہ کی صبح اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔
سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر کو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیااور مداحوں کو اپنا احوال بتایا۔
امیتابھ بچن کی صحت اور بیماری کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ دنیا سے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
گزشتہ رات اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ امیتابھ بچن کو مہاراشٹر ریاست کے شہر تھانے میں انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ میں دیکھا گیا تھا۔بعد میں اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔
Comments
0 comment