نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی کرپشن کیس میں پیشرفت

نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی کرپشن کیس میں پیشرفت

نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی کرپشن سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔
نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی کرپشن کیس میں پیشرفت

Webdesk

|

27 Apr 2025

کراچی: پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی کرپشن سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایف آئی اے نے حبیب سیکیورٹیز کے زاہد حبیب اور نعیم انور کو ایف آئی اے میں پیشی کے نوٹس جاری کیے تھے۔ عاطف خان سے لاکھوں وصول کرنے والے دونوں افراد نے پیش ہونے کیلیے مہلت مانگ لی۔

 دونوں افراد کو بیان ریکارڈ کرانے کیلیے بالترتیب 22 اور 24 اپریل کیلیے نوٹس جاری ہوئے تھے۔

 زاہد حبیب نے ریکارڈ حصول اور نعیم انور نے طبعیت خرابی کے باعث مہلت طلب کی۔دونوں افراد نے اگلے ہفتے متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ اگلے ہفتے ہپیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ عاطف خان سے رقم وصول کرنے والوں میں ان کی والدہ گلنار خان اور نادیہ حسین شامل ہیں جبکہ دیگر افراد میں عمران شیرانی، ایم علی الدین صدیقی اور عدیل ظفر بھی رقم وصولی میں شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!