نرگس فخری راتوں رات سپر سٹار کیسے بن گئیں، اہم انکشاف
Webdesk
|
2 Jul 2024
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ اور امریکی ماڈل نرگس فخری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک عام سی ای میل نے انہیں اداکاری کے میدان میں پہنچا دیا اور پھر ان کی کامیابیوں کا سفر شروع ہوگیا۔
بھارتی اداکارہ نے 2011 میں امتیاز علی کی فلم 'راک سٹار' سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس میں وہ رنبیر کپور کے مدمقابل تھیں اور فلم نے انہیں راتوں رات سپر سٹار بنادیا۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اداکارہ بننے کیلئے انہوں نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی اور خوش قسمتی سے انہیں موقع ملا اور کامیابیاں مل گئیں، 'راک سٹار' کا کردار ان کے کیریئر کا سب سے چیلنجنگ کردار ہے اور انہیں اس میں بہت زیادہ محنت کرنی پڑی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہون نے اپنے کیریئر میں بہت ساری کامیابیاں سمیٹی ہیں اور اس میں ان کی محنت سے زیادہ خوش قسمتی کا عمل دخل تھا اور انہیں بہترین مواقع ملے۔
Comments
0 comment