نیلی آنکھوں والا خوبصورت پاکستانی، جس نے ماڈلنگ سے انکار کردیا

نیلی آنکھوں والا خوبصورت پاکستانی، جس نے ماڈلنگ سے انکار کردیا

نوجوان کا تعلق مردان سے ہے اور وہ اسکردو میں اپنا آبائی کپڑے کا کاروبار کررہے ہیں
نیلی آنکھوں والا خوبصورت پاکستانی، جس نے ماڈلنگ سے انکار کردیا

ویب ڈیسک

|

16 Jul 2025

گلگت بلتستان کے سیاحتی علاقے اسکردو میں کپڑے کی دکان پر کام کرنے والے خوبصورت لڑکے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے حسن نے سب کو حیران کردیا۔

یہ ویڈیو مقامی خاتون صحافی نے شیئر کی تو حیران کن طور پر عوام سے اسے سراہا اور پھر یہ دیکھتے ہی دیکھتے فیس بک و انسٹاگرام کے بڑے پیجز کی زینت بھی بن گئی۔

کپڑے والے کے مطابق وہ اپنے آباؤ اجداد کی طرح کپڑے کا کام کر کے اُن کے ہی کاروبار کو سنبھال رہا ہے اور 45 سال سے یہ کام خاندان کا ہے جبکہ اُس کا تعلق اسکردو سے نہیں خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے ہے۔

نوجوان کے مطابق وہ گزشتہ 7 سال سے اسکردو میں والدین کی طرف سے دی گئی کپڑے کی دکان چلا رہے ہیں اور متعدد افراد اُن کی خوبصورتی بالخصوص آنکھوں کی تعریف کرچکے ہیں۔

’کپڑے والے‘ نوجوان کا کہنا تھا کہ انہیں ماڈلنگ وغیرہ کا کوئی شوق نہیں، وہ کپڑے کی دکان چلانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!