پاکستان کے بجائے جہنم میں جانا پسند کروں گا، جاوید اختر

پاکستان کے بجائے جہنم میں جانا پسند کروں گا، جاوید اختر

جاوید اختر کو اپنے متنازع بیان کر کڑی تنقید کا سامنا
پاکستان کے بجائے جہنم میں جانا پسند کروں گا، جاوید اختر

ویب ڈیسک

|

19 May 2025

بالی ووڈ کے معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان جانے کے بجائے جہنم میں جانے کو ترجیح دیں گے۔

جاوید اختر نے ایک بار پھر پاکستان کی مخالفت میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے اپنے مذہب پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں اور انہوں نے محض یہ سب کچھ شیو سینا سمیت ہندو انتہا پسندوں کی قربت حاصل کرنے کیلیے کیا۔

ممبئی میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راوت کی کتاب کی تقریب رونمائی میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید اختر نے کہا کہ مجھے صرف ہندؤں سے نہیں بلکہ مسلمانوں سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے تو دونوں طرف سے گالیاں ملتی اور کافر و جہنمی کہا جاتا ہے اور ہندوں جہادی کہہ کر پاکستان جانے کا کہتے ہیں۔

جاوید اختر نے کہا کہ ’اگر میرے پاس صرف دو آپشن ہوں، جہنم جانے کا یا پاکستان جانے کا، تو میں جہنم جانا پسند کروں گا۔‘ اُن کا یہاں پر اشارہ بھارت نہ چھوڑنے کا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!