9 hours ago
پشاور کی خدیجہ عالمی سطح پر ملکی نمائندگی کیلیے تیار

آفتاب مہمند
|
19 Oct 2025
پاکستان گلوبل 2025 کا تاج حاصل کرنے والی پشاور کی دعا خدیجہ اب عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کو تیار ہیں۔
ڈائیلاگ پاکستان کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی دعاِ خدیجہ نے حال ہی میں مس پاکستان گلوبل 2025 کا تاج اپنے سر سجایا۔
اس کامیابی کے بعد اب وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مس ارتھ پیجنٹ 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلیے تیار ہیں۔
مس ارتھ ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات کے لیے دنیا کے سب سے نمایاں مقابلوں میں سے ایک ہے۔
مس ارتھ پاکستان کے طور پر حصہ لیتے ہوئے دعاِ خدیجہ ایک مضبوط مہم پیش کریں گی جس کا محور درخت لگانے، پائیداری اور ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینا ہے۔
ان کی مہم پاکستان کو درپیش بڑھتے ہوئے ماحولیاتی چیلنجز جیسے شدید مون سون بارشیں، اچانک سیلاب اور قدرتی آفات پر مبنی ہے، جو ہر سال لاکھوں افراد کو متاثر اور بے گھر کر دیتی ہیں۔
اپنے مشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے دعاِ خدیجہ نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اب ایک انتخاب نہیں بلکہ ضرورت بن چکا ہے۔ ان کا مقصد ہے کہ وہ کمیونٹیوں بالخصوص نوجوانوں کو متحرک کریں تاکہ وہ ایک سرسبز اور پائیدار مستقبل کے لیے ذمہ دارانہ اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ میرا اس اقدام کا مقصد قومی و بین الاقوامی سطح پر فنڈز جمع کرنا شامل ہے تاکہ جنگلات کی بحالی کے پروگراموں کو سہارا دیا جا سکے، سیلاب متاثرہ علاقوں کی مدد کی جا سکے، اور بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پاکستان کے ماحولیاتی مسائل پر عالمی توجہ مبذول کرائی جا سکے۔
ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ دعاِ خدیجہ کی نمائندگی پاکستان کی عالمی ماحولیاتی پلیٹ فارمز پر آواز بلند کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ مس ارتھ کے سفر میں ان کی شمولیت نہ صرف قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے بلکہ استقامت، امید اور پاکستان کے نوجوانوں کے اس فعال جذبے کی علامت بھی ہے جو ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے سرگرم ہیں
Comments
0 comment