اینیمل فلم میں رنبیر کپور کے نازیبا مناظر پر شائقین شدید برہم

اینیمل فلم میں رنبیر کپور کے نازیبا مناظر پر شائقین شدید برہم

رنبیر کی فلم کے کچھ غیر اخلاقی مناظر پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم ہیں
اینیمل فلم میں رنبیر کپور کے نازیبا مناظر پر شائقین شدید برہم

Webdesk

|

1 Dec 2023

بانی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’اینیمل‘ کو سینیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کردیا گیا ہے۔

اس فلم میں رنبیر کپور کے چند ایسے مناظر ہیں جنہیں دیکھ کر مداح شدید ناراض ہوئے اور انہوں نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اینیمل میں رنبیر کپور کے ساتھ سینئر بالی ووڈ اداکار بوبی دیول بھی ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔

https://x.com/Nirwan10x/status/1730543694741418490?s=20

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز میں سے ایک میں رنبیر کپور کو محل کے باہر بغیر کپڑوں کے آتے دکھایا گیا ہے جبکہ دوسرے میں وہ ایک بستر پر اداکارہ کے ساتھ ہیں۔

ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد صارفین نے نہ صرف رنبیر کپور کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ عالیہ بھٹ پر بھی ٹرولنگ کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!