رابی پیرزادہ نے نکاح کرلیا، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

رابی پیرزادہ نے نکاح کرلیا، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

رابی پیرزادہ کو سوشل میڈیا انفلوئنسر، مصورہ اور خطاط کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
رابی پیرزادہ نے نکاح کرلیا، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

Webdesk

|

16 Dec 2025

لاہور: ماضی میں اداکاری اور گلوکاری سے وابستہ رہنے والی رابی پیرزادہ نکاح نے نکاح کرلیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شوبز کی سابق معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کو سوشل میڈیا انفلوئنسر، مصورہ اور خطاط کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

ان کی زندگی میں ایک بڑے تنازع کے بعد آنے والی روحانی تبدیلی نے انہیں ایک نئے راستے پر گامزن کردیا اور انہوں نے اسلامی طرزِ زندگی اپنی باقی زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا۔



ان کے نکاح کی تقریب نہایت سادگی اور رازداری کے ساتھ منعقد کی گئی، جس کی جھلکیاں انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کیں۔



انہوں نے اپنے شریکِ حیات کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی تاہم رابی نے اپنے والدین، بھائی اور ماموں کے ساتھ چند یادگار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کئے۔

رابی نے تقریب کے دوران کریم اور سرخ رنگ کے خوبصورت ملبوسات زیب تن کیے، جن میں وہ نہایت پرسکون اور باوقار نظر آرہی تھیں۔

انہیں نئی زندگی کے آغاز پر مداحوں کی جانب سے خوب دعائیں اور نیک تمنائیں دی جا رہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!