6 hours ago
رجب بٹ کا بڑا دعوی، گھر پر فائرنگ کرنے والے گینگ کا نام بتادیا

ویب ڈیسک
|
21 Jul 2025
معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے گھر پر ہونے والی فائرنگ کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے 333 گروپ کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
رجب بٹ کا کہنا ہے کہ ان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے شخص کا نام کاشف چوہان ہے اور اس کا تعلق 333 گروپ سے ہے۔
ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ کاشف چوہان نے پہلے اپنی گاڑی تبدیل کی اور پھر موٹر سائیکل پر آکر فائرنگ کی۔ ان کے مطابق، اس فائرنگ کے پیچھے بیرون ملک مقیم شہزاد بھٹی کا ہاتھ ہے۔
یوٹیوبر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پولیس کو ان ملزمان کے بارے میں سب کچھ معلوم ہے۔
تاہم، دوسری جانب پولیس نے رجب بٹ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان سے لاعلم ہیں اور ان کی شناخت و تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق، رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا، اور ویڈیو میں رجب بٹ نے جن ناموں کا ذکر کیا ہے، پولیس کو ان کا علم نہیں۔
Comments
0 comment