رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ، پولیس کی تصدیق

رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ، پولیس کی تصدیق

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ، پولیس کی تصدیق

ویب ڈیسک

|

17 Jul 2025

معروف یوٹیوبر رجب بٹ  کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ چوہنگ کی حدود میں رجب بٹ کے گھر کے باہر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت گھر میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔

پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کے حوالے سے درخواست دی تھی جس میں اُن کا پالتو کتا مارا گیا تھا۔ پولیس نے جب تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ یوٹیوبر نے ڈرامہ کیا ہے اور ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

یاد رہے کہ رجب بٹ ان دنوں مذہبی تنازع کے باعث مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اور انہیں توہین صحابہ پر این سی سی آئی اے نے بھی طلب کیا تھا، جس پر انہوں نے اپنا جواب جمع کرادیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!