رجب بٹ نے ڈکی بھائی کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

رجب بٹ نے ڈکی بھائی کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

رجب بٹ نے ڈکی بھائی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ڈکی کو اب بھی اپنا بھائی سمجھتا ہوں
رجب بٹ نے ڈکی بھائی کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک

|

7 Feb 2025

یوٹیوبر ڈکی بھائی کے الزام پر رجب بٹ نے خاموشی توڑتے ہوئے جارحانہ انداز میں جواب دے دیا۔

ڈکی بھائی نے طلحہ ریویو کے ساتھ رجب بٹ پر ویب ایجوکیشن میں غبن کا الزام لگایا اور کہا تھا کہ میں ویب ایجوکیشن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے اور وہ ڈکی کی کوئی بھی تجویز ماننے کو تیار نہیں ہوں۔

یوٹیوب پر لائیو کے دوران رجب بٹ نے ڈکی کو کرارا جواب دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈکی نے ان کے بارے میں بہت سی باتیں کہی ہیں لیکن وہ اب بھی انہیں اپنا دوست سمجھتے ہیں۔

رجب بٹ نے کہا کہ ڈکی کو معافی نہیں مانگنی چاہیے تھی یا طلحہ کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں نہیں جانا چاہیے تھا اور اسے ہمت دکھانی چاہیے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈکی صرف سبسکرائبرز کھونے سے ڈرتا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!