رجب بٹ پر لندن میں جان لیوا حملہ

رجب بٹ پر لندن میں جان لیوا حملہ

رجب بٹ کا دعوی ہے کہ انہیں جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی
رجب بٹ پر لندن میں جان لیوا حملہ

ویب ڈیسک

|

29 Apr 2025

لندن: مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں ان پر حملہ کیاگیا ہے جس میں ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

واقعے کی تفصیلات رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹوٹی ہوئی گاڑی کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ نامعلوم افراد نے حملہ کر کے گاڑی کے شیشے چکنا چور کردیے ہیں۔

یوٹیوبر نے بتایا کہ خوش قسمتی سے وہ خود زخمی ہونے سے بچ گئے۔ رجب بٹ کا بیان اپنے آنے والے وی لاگ میں مکمل واقعہ بتانے کا وعدہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ جان لیوا حملہ تھا، میں صرف اپنے گھر والوں کی دعاؤں کی وجہ سے بچ گیا"۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رجب بٹ نے پاکستان واپسی کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ واپسی عدالتی معاملات کے حل پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ "میں اعلیٰ حکام کی واضح ہدایت کے بغیر واپس نہیں آ سکتا"۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!