رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا سے اپنی دوری کی وجہ بتا دی

رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا سے اپنی دوری کی وجہ بتا دی

اب وہ کافی بہتر ہوگئی ہیں۔انھوں نے ساتھ ہی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انھوں نے چشمہ لگا رکھا ہے۔
رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا سے اپنی دوری کی وجہ بتا دی

Webdesk

|

10 Sep 2024

ممبئی : بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا سے اپنی دوری کی وجہ بتا دی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انکا گزشتہ ماہ معمولی نوعیت کا ایک ایکسیڈنٹ ہوا تھا، لیکن اب وہ بہتر ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر آرام کر رہی ہیں۔

پیر کو تیلگو، کناڈا اور ہندی فلموں کی اداکارہ نے اپنی صحت کے حوالے سے پرستاروں کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے اپنے انسٹاگرام اور ایکس (سابق ٹوئٹر) پر حادثے کا تو بتایا، لیکن اسکی تفصیلات نہیں بتائیں۔

جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ رشمیکا کا کہنا تھا کہ اب وہ کافی بہتر ہوگئی ہیں۔انھوں نے ساتھ ہی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انھوں نے چشمہ لگا رکھا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!