ریئلٹی شو لازوال عشق یوٹیوب سے حذف، وجہ سامنے آگئی

ریئلٹی شو لازوال عشق یوٹیوب سے حذف، وجہ سامنے آگئی

اب تک اس پروگرام کی 50 اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔
ریئلٹی شو لازوال عشق یوٹیوب سے حذف، وجہ سامنے آگئی

Webdesk

|

14 Dec 2025

لندن: برطانوی ریئلٹی شو لو آئی لینڈ سے مشابہ پاکستانی ریئلٹی شو لازوال عشق کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے پاکستان سے ہٹا دیا۔ اب تک اس پروگرام کی 50 اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لازوال عشق کے پیج سے جاری کردہ پیغام کے مطابق پروگرام سیاسی وجوہات کی بنا پر پاکستان میں دیکھا نہیں جاسکتا۔

شو کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر ہمارا پروگرام پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکتا، جبکہ چند ممالک جن میں سعودی عرب، یو اے ای، کویت، برطانیہ، امریکا، فرانس اور جرمنی شامل ہیں، میں پروگرام کو بذریعہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این)دیکھا جاسکتا ہے۔یوٹیوب نے شو کی معطلی کی وجوہات پر فی الحال ردِعمل نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ اردو زبان میں پیش کیے جانے والے اس شو کو سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل ہوئی، اس کا پہلا ٹریلر 2 ملین سے زائد بار دیکھا گیا۔ 100اقساط پر مشتمل اس شو کی میزبانی عائشہ عمر کر رہی ہیں۔

مذکورہ شو کو اپنے منفرد موضوع کے سبب پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا رہا، اس شو کے خلاف پیمرا میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی، جس میں مقف اختیار کیا گیا کہ اس پروگرام میں غیر شادی شدہ مرد و خواتین ایک ساتھ رہتے دکھائی دے رہے ہیں، جو ملکی، مذہبی اور سماجی اقدار کے منافی ہے۔

اس حوالے سے پیمرا نے تصدیق کی کہ انہیں شو کے خلاف کثیر تعداد میں شکایات موصول ہوئیں، تاہم ادارے نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اس کا دائرہ اختیار نہیں ہے لہذا پی ٹی اے سے رجوع کیا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!