6 hours ago
سابق بوائے فرینڈ نے ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیوز لیک کردیں

ویب ڈیسک
|
21 Apr 2025
پاکستانی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی سابق بوائے فرینڈ نے نازیبا ویڈیوز انٹرنیٹ پر لیک کردیں۔
ایک روز قبل سامعہ حجاب کی متنازع ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر ہوئیں جس کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
سامعہ حجاب نے اس معاملے پر کچھ گھنٹے تو خاموشی اختیار کی تاہم پھر انہوں نے اس حوالے سے وضاحت بھی جاری کی۔
سامعہ حجاب کا کہنا ہے کہ یہ تمام ویڈیوز اے آئی سے بنی ہوئی ہیں جو اُن کے سابق بوائے فرینڈ نے جعلی بناکر شیئر کی ہیں۔
سامعہ حجاب نے اپنے مداحوں کے لیے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں اس ویڈیو کو جعلی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار شدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو ان کے سابق بوائے فرینڈ نے ذاتی دشمنی کی بنیاد پر لیک کی ہے اور ان کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا، "یہ ویڈیو بالکل جعلی ہے اور مجھ جیسی نظر آنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ میرے حقیقی مداحوں کو پتہ ہے کہ میں ایسا مواد کبھی نہیں بنا سکتی۔"
سامعہ نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں اس معاملے کی شکایت درج کروائیں گی تاکہ غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی اقدامات کیے جا سکیں۔
انہوں نے اپنے فالوورز سے اپیل کی کہ وہ اس جعلی ویڈیو پر یقین نہ کریں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں۔
یہ واقعہ اس سے پہلے ٹک ٹاکر مناہل ملک کے ساتھ پیش آچکا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نجی ویڈیوز کے غیر اخلاقی استعمال کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق، اے آئی کی بدولت جعلی ویڈیوز بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے سخت قوانین کی ضرورت ہے۔
سامعہ حجاب کا کیس ایک بار پھر سائبر ہراسمنٹ اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے خطرات کو اجاگر کرتا ہے، جس کے خلاف نہ صرف متاثرین کو بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
Comments
0 comment