18 hours ago
شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار، جائیداد کتنی ہے؟

ویب ڈیسک
|
3 May 2025
ممبئی: بالی ووڈ کے 'بادشاہ' اور کنگ آف رومانس شاہ رخ خان نے اپنی شہرت کے ساتھ ساتھ دولت میں بھی بڑا نام کمایا ہے۔
اسکوائر میگزین کی تازہ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان سال 2025 کے دنیا کے 10 امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر آگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے اثاثوں کی مالیت 8 ارب 76 کروڑ روپے (8 کروڑ 76 لاکھ ڈالر) ہے۔
انہوں نے دولت کے معاملے میں ہالی ووڈ کے بڑے ناموں بریڈ پٹ، جارج کلونی اور رابرٹ ڈی نیرو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پچھلے 5 سالوں شاہ رخ خان کی دولت میں 46 فیصد اضافہ ہوا، 2020 میں اُن کے اثاثوں کی مالیت 60 کروڑ ڈالر تھی۔
شاہ رخ خان کے اثاثے صرف فلم میں کام کرنے کے معاوضے بھی وجہ سے نہیں بلکہ وہ سرمایہ کاری اور برانڈ ڈیلز سے بھی کمائی کرتے ہیں۔
فہرست میں ٹاپ 3 اداکار اور اُن کے اثاثوں کی مالیت
1.آرنلڈ شیوارزنیگر پہلے نمبر پر ہیں اور اُن کے اثاثوں کی مالیت 14 ارب 90 کروڑ ڈالر ہے۔
2. ڈوین "دی راک" جانسن 11 ارب 90 کروڑ ڈالر کے ساتھ دوسرے
3. ٹام کروز 89 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کے ساتھ تیسرے اور شاہ رخ خان 8 کروڑ 86 لاکھ ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔
Comments
0 comment