16 hours ago
صحیفہ جبار مداحوں سے معذرت کیوں کی ؟

Webdesk
|
10 Aug 2025
کراچی: اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار نے دوران انٹرویوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کہی گئی اپنی نامناسب باتوں اور استعمال کیے گئے سخت الفاظ پر اپنے اہل خانہ اور سوشل میڈیا صارفین سے معذرت کرلی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اعتراف کیا کہ انہوں نے ٹی وی پروگرامات اور بعض پوڈکاسٹس میں قدرے سخت اور نامناسب الفاظ کا استعمال کیا جو نہ صرف ان کی اپنی ذات کے لیے نقصان دہ بنے بلکہ ان کے الفاظ سے دوسروں کو بھی تکلیف پہنچی۔
اداکارہ نے اپنے الفاظ پر اظہار شرمندگی کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں انٹرویوز کے دوران استعمال کیے گئے اپنے الفاظ کے انتخاب پر گہرا افسوس اور شرمندگی ہے، انہوں نے سمجھداری سے کام نہیں لیا۔
صحیفہ جبار نے لکھا کہ انہوں نے کسی کی پروا کیے بغیر الفاظ بولے، انہوں نے دوسروں، اپنے پیاروں اور یہاں تک کہ اپنی ذات پر پڑنے والے ان الفاظ کے اثرات کو محسوس نہ کیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ٹی وی شو، پوڈکاسٹ یا سڑک پر گفتگو کرتے وقت ہمیں سوچنا چاہیے، کیونکہ ہر لفظ کی قدر ہوتی ہے، ہمیں اپنے الفاظ کا انتخاب سمجھداری سے کرنا چاہیے، ہمیں اپنی ذات کو عزت کے ساتھ پیش کرنا چاہیے اور ادب سیکھنا چاہیے۔
اداکارہ نے لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ ہم صرف انسان ہیں اور نہ تو اپنے الفاظ اور نہ ہی جذبات میں کامل ہو سکتے ہیں لیکن ہم ہمیشہ کوشش کر سکتے ہیں۔
صحیفہ جبار نے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے اپنے الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ اگر ان کے الفاظ نے کبھی کسی کو تکلیف پہنچائی ہو تو وہ اس پر شرمندہ ہیں اور وہ معافی کی طلب گار ہیں۔
Comments
0 comment