سامعہ حجاب کیس کا ڈراپ سین، ٹک ٹاکر نے حسن زاہد کو معاف کردیا

سامعہ حجاب کیس کا ڈراپ سین، ٹک ٹاکر نے حسن زاہد کو معاف کردیا

سامعہ حجاب نے عائد کیے گئے سنگین الزامات بھی واپس لے لیے
سامعہ حجاب کیس کا ڈراپ سین، ٹک ٹاکر نے حسن زاہد کو معاف کردیا

ویب ڈیسک

|

13 Sep 2025

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور ان کے سابق منگیتر حسن زاہد کے تنازعے کا اختتام خوش اسلوبی سے ہو گیا، سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کردیا۔

دونوں فریقین کے درمیان باہمی رضامندی سے صلح طے پا گئی ہے اور انہوں نے ایک دوسرے کو بنا کسی شرط کے معاف کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سامعہ حجاب نے حسن زاہد کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات واپس لے لیے ہیں، جبکہ حسن زاہد نے بھی اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سامعہ سے معافی مانگ لی اور انہیں ہر ممکن اطمینان دلایا۔

یاد رہے کہ سامعہ حجاب نے الزام عائد کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں ان کے گھر کے باہر سے اغواء کرنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اسی بنیاد پر تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا اور حسن زاہد کو عدالتی حکم پر جیل بھی بھیجا گیا تھا۔

بعد ازاں دونوں کی مشترکہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو عوام نے شدید ردعمل دیا، جس پر سامعہ نے وضاحت کی کہ حسن زاہد ان کا منگیتر تھا۔

اب صلح کے بعد یہ کیس باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور دونوں نے اس تنازعے کو ماضی کا حصہ بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!