1 hour ago
سندھ ہائیکورٹ نے رجب بٹ کیخلاف شعائر اسلام کی توہین کا مقدمہ ختم کرنے کا فیصلہ سنادیا
ویب ڈیسک
|
15 Jul 2026
سندھ ہائی کورٹ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پولیس کو کیس کی تفتیش مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مقدمے کی تحقیقات بلا تاخیر مکمل کی جائیں۔ اگر تفتیش کے دوران ملزم کے خلاف کوئی قابلِ اعتماد ثبوت نہ ملے تو تفتیشی افسر فوری طور پر متعلقہ عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کرائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ اس ہدایت پر تین ہفتوں کے اندر عمل درآمد کیا جائے۔
یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو اب جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف کراچی کے حیدری مارکیٹ تھانے میں شعائرِ اسلام کی مبینہ توہین سے متعلق مقدمہ درج ہے، جو وکیل ریاض سولنگی کی درخواست پر قائم کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment