سنجیدہ شیخ نے اہم کردار نہ ملنے کی وجہ بتادی؟
Webdesk
|
18 May 2024
ممبئی: بھارتی اداکارہ سنجیدہ شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بہت زیادہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں اہم کردار نہ مل سکے۔
نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس پر ریلیز ویب سیریز ہیرا منڈی میں سنجیدہ شیخ کو حال ہی میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے وحیدہ نامی خاتون کا کردار ادا کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بہت زیادہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے درپش مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی۔
وحیدہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں ایسے مواقع بھی آئے جب میں نے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ سمجھا، یہ اس وقت ہوا جب مجھے اہم کرداروں سے محروم کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے کہا جاتا تھا کہ آپ بہت زیادہ حسین ہیں لہذا آپ کو مخصوص کرداروں کیلیے کاسٹ نہیں کرسکتے۔
Comments
0 comment