سشمیتا سین نے اپنا ہیرو کسے قرار دیا ؟

سشمیتا سین نے اپنا ہیرو کسے قرار دیا ؟

ہمیشہ آپ کی صحت اور خوشی کے لیے دعاگو!
سشمیتا سین نے اپنا ہیرو کسے قرار دیا ؟

Webdesk

|

10 Aug 2025

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی والدہ سبھرا سین کو راک اسٹار اور اپنا ہیرو قرار دے دیا۔

سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام میں اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور اپنی والدہ اور بیٹیوں رینی اور علیشہ کے ساتھ دل کو چھو لینے والی تصاویر شیئر کیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سشمیتا نے لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے ماں!میں ہمیشہ خدا کی شکر گزار رہوں گی کہ اس نے مجھے آپ جیسا انمول تحفہ دیا۔

 یہ کتنا خوبصورت آشیرواد ہے!ادارہ نے مزید لکھا کہ ہمیشہ آپ کی صحت اور خوشی کے لیے دعاگو! کیا راک اسٹار ہیں آپ، میری ہمیشہ کی ہیرو! اپنے  پسندیدہ شہر میں سالگرہ کا مزہ لو، برتھ ڈے گرل! میں آپ سے بے حد محبت کرتی ہوں!سشمیتا کو حال ہی میں فلم آریا 3 میں دیکھا گیا، جو رام مدھوانی کی ہدایت کاری میں ایک بھارتی کرائم-تھرلر ڈرامہ سیریز ہے۔

49 سالہ اداکارہ نے 1996 کی تھرلر فلم دستک سے اداکاری کا آغاز کیا۔وہ بیوی نمبر 1، صرف تم، فعل، آنکھیں، میں ہوں نا، میں نے پیار کیوں کیا؟، آریا اور تالی جیسی فلموں میں یادگار کردار ادا کر چکی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!