سوہا علی خان کا بین المذاہب شادی سے متعلق اہم انکشاف

سوہا علی خان کا بین المذاہب شادی سے متعلق اہم انکشاف

اگر ہولی پر پوسٹ کرون تو کہا جاتا ہے کہ آپ کس قسم کے مسلمان ہیں
سوہا علی خان کا بین المذاہب شادی سے متعلق اہم انکشاف

Webdesk

|

18 Apr 2025

ممبئی: بھارتی اداکارہ سوہاعلی خان نے کہا ہے کہ آج تک بین المذاہب شادی پر ٹرول کیا جاتا ہے،اگر ہولی پر پوسٹ کرون تو کہا جاتا ہے کہ آپ کس قسم کے مسلمان ہیں، یہ چیز مجھے پریشان نہیں کرتی لیکن یہ ایسی چیز ہے جسے میں نوٹس کرتی ہوں ۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ایک انٹرویو میں سوہا علی خان نے شیئر کیا کہ وہ اکثر زندگی میں اپنے ذاتی فیصلوں جیسے بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے ٹرول کی جاتی رہی ہیں حالانکہ اپنی بیٹی عنایا کی ماں بننے پر خوش ہیں لیکن اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ بھی کہتے ہیں کہ ان کی زندگی بیٹے کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔

سوہا نے کہا کہ میں تھوڑی موٹی ہو گئی ہوں، یہ مجھے پریشان نہیں کرتا، لیکن ایک چیز جو مجھے حیران کرتی ہے وہ یہ ہے کہ جب میں کچھ پوسٹ کرتی ہوں تو لوگ میرے مذہب پر تبصرے کرنے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے ہے کیونکہ میں نے ایک ہندو گھرانے میں شادی کی ہے جبکہ میری والدہ کا سر نیم ہندو ہے اور انہوں نے ایک مسلمان سے شادی کی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ عام طور پر اگر ہم دیوالی پر کچھ پوسٹ کرتے ہیں، تو وہ اس پر اس قسم کے تبصرے ہوتے ہیں کہ آپ نے کتنے روزے رکھے ہیں، اگر ہم ہولی پر پوسٹ کریں تو کہا جاتا ہے کہ آپ کس قسم کے مسلمان ہیں، یہ چیز مجھے پریشان نہیں کرتی لیکن یہ ایسی چیز ہے جسے میں نوٹس کرتی ہوں کہ ہم لوگوں کے بارے میں بات کرکے خوشی حاصل کرتے ہیں۔

سوہا نے اس بارے میں کھل کر بتایاکہ کس طرح ان سے پہلے ان کے خاندان کی خواتین کو غلط سماجی حالات کی وجہ سے متعدد جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔

 اداکارہ نے انکشاف کیاکہ ان کی دادی پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کرنا چاہتی تھیں کیونکہ اس زمانے میں خواتین کو مردوں کے برعکس پوسٹ گریجویشن کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!