5 hours ago
سوشل میڈیا پر بدزبانی، مفتی مانیک کی بغیر نام لیے ایک ملک کے رہنما پر تنقید
اُن کی زبان اور طرز زندگی سب سے بڑی کمزور ہے، مفتی
ویب ڈیسک
|
23 Dec 2024
معروف اسلامی اسکالر مفتی مانک نے حال ہی میں لیڈر شپ کمیونیکیشن کے نقصانات سے خطاب کرتے ہوئے ایک مخصوص ملک کے رہنما کا حوالہ دیا۔
مفتی مانیک نے جس شخص کا حوالہ دیا اُسے اپنی ملنسار طبیعت کے لیے جانا جاتا ہے لیکن ساتھی سیاست دانوں کے تضحیک آمیز تبصروں کے لیے بدنام ہے۔
مفتی مینک نے ایک حالیہ تقریر میں کہا کہ " اُن کی زبان سب سے بڑی کمزور ہے‘۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اُس شخص نے لیڈر کی کامیابیوں سے قطع نظر، دوسروں کی توہین کرنے کے ان کے رجحان نے مخالفت کے مواقع پیدا کئے۔ "آپ انہیں آپ کو ناک آؤٹ کرنے کی وجہ دیتے ہیں کیونکہ آپ بہت زیادہ بات کرتے ہیں - یہی مسئلہ ہے،"
مفتی مانک نے مشورہ دیا کہ عوامی گفتگو کو نرمی کے ساتھ پہنچانا چاہیے، یہ کہتے ہوئے کہ ’’اگر آپ کسی مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں تو اپنی باتوں کا خیال رکھیں اور نرمی سے بات کریں۔‘‘
Comments
0 comment