سیف علی خان اسپتال سے ڈسچارج، ویڈیو سامنے آگئی

Webdesk
|
21 Jan 2025
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو 16 جنوری کو ان کی باندرہ کی رہائش گاہ پر چاقو حملے کے بعد اسپتال میں داخل کرلیا گیا تھا، تاہم آج انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں سیف کو اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے سفید شرٹ اور نیلے رنگ کے ڈینم پہنے اپنی گاڑی میں جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان اور بیٹی سارہ علی خان کو اسپتال پہنچتے دیکھا گیا تھا۔ سیف مبینہ طور پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران اس وقت زخمی ہوئے جب ایک شخص ان کے گھر میں داخل ہوگیا تھا۔
مبینہ چور نے معروف اداکار پر چھریوں سے حملہ کیا، جبکہ چاقو ان کی ریڑھ کی ہڈی کی جانب پیوست ہوگیا تھا، جسے سرجری کرکے نکالنا پڑا۔
معروف اداکار کے مداحوں کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment