’تمھیں شرم آنی چاہیے‘ : مریم نفیس کی ویڈیو تنقید کی زد میں

’تمھیں شرم آنی چاہیے‘ : مریم نفیس کی ویڈیو تنقید کی زد میں

اداکارہ ان دنوں لندن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں
’تمھیں شرم آنی چاہیے‘ : مریم نفیس کی ویڈیو تنقید کی زد میں

ویب ڈیسک

|

23 Dec 2024

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مریم نفیس کو اپنی نئی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مریم نفیس ان دنوں شوہر کے ہمراہ لندن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے جس کے باعث وہ انڈسٹری سے تھوڑی دور ہیں۔

مریم نفیس نے اپنی حالیہ ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں اُن کے ہاں اولاد کی آمد کے واضح ثبوت نظر آرہے ہیں۔

انہیں اس ویڈیو میں حمل کی وجہ سے نہیں بلکہ کرسمس کے تہوار کی مبارک باد دینے پر مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے میری کرسمس کہنے پر مریم نفیس کو لکھا کہ ’تمھیں شرم آنی چاہیے‘۔ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ شرم تو تمھیں بھی آنی چاہیے، تم اتنی فارغ کیوں ہو جاؤ کوئی کام کرو‘۔

(اسکریین شاٹ: انسٹاگرام)

ایک اور صارف نے لکھا کہ 'اگر تمہیں میری کرسمس کا صحیح معنیٰ معلوم ہوتا تو یہ الفاظ کبھی نہ کہتیں'، اسکے جواب میں مریم نفیس نے لکھا 'مجھے گوگل کر کے درست معنی بھیج دو‘۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!