طارق عزیز کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے

طارق عزیز کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے

دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام
طارق عزیز کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے

Webdesk

|

17 Jun 2025

لاہور: دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام، پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی آواز، نامور کمپیئر، اداکار، شاعر اور سیاستدان طارق عزیز کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے۔

ہر دلعزیز میزبان طارق عزیز 28 اپریل 1936 کو جالندھرمیں پیدا ہوئے، ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور 40 سال تک پی ٹی وی کے پروگرام نیلام گھر کی میزبانی کی۔

جب 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد انانسر تھے، وہ اپنے کیرئیر کے پہلے دن سے آخری روز تک پی ٹی وی کے ساتھ ہی وابستہ رہے۔

طارق عزیز نے فلموں میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے، پہلی فلم انسانیت 1967 میں ریلیز ہوئی، طارق عزیزسالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں اور ہار گیا انسان میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

معروف اداکار و میزبان طارق عزیز نیاردو اور پنجابی میں شاعری بھی کی، حکومت پاکستان نے طارق عزیز کو 1992 میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا، طارق عزیز1997سے 1999تک رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی یہ پہلی آواز 17جون2020 کو ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!