وادی کاغان جانے والوں کیلیے زبردست خبر

وادی کاغان جانے والوں کیلیے زبردست خبر

پانچ ماہ کے بعد وادی کاغان کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا
وادی کاغان جانے والوں کیلیے زبردست خبر

آفتاب مہمند

|

11 May 2024

مانسہرہ وادی کاغان کے سب سے بڑے سیاحتی مقام ناران کو 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کی خوبصورت وادی کاغان کی شاہراہ کوپانچ ماہ بند رہنے کے بعد ناران تک بحال کر دیا گیا ہے۔

ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال گاڑیوں کے قافلے ناران پہنچنا شروع ہوگئے۔ واضح رہے کہ 30 کلومیٹر طویل سڑک شدید برفباری گلیشیئر  کے باعث بند ہو گیا تھا۔

وادی کاغان کے پانچ بڑے اور 10 چھوٹے  گلیشیئر کاٹ کر راستہ بنایا گیا۔راستے کھلتے ہی ملک بھر سے سیاح ناران پہنچنا شروع ہو گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!